اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں ، 183 کلوگرام منشیات برآمد،8 ملزمان گرفتار

Published On 23 September,2023 10:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے پانچ مختلف کارروائیوں کےدوران183کلو گرام سےزائدمنشیات برآمد کرلی جبکہ 8 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کےمطابق کارروائیاں اسلام آباد، اٹک،کراچی، لاہور اورکوئٹہ میں کی گئیں، کارروائی کے دوران26کلو400 گرام افیون اور 12کلو آئس برآمد کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 139 کلو 400 گرام چرس،6 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی جبکہ ایک اور کارروائی میں ایک ہوائی ڈرون اور30 بور پستول بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیاگیاہے ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔