تھرپارکر: (دنیا نیوز) صحرائے تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، مٹھی ہسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث آج 10 بچے دم توڑ گئے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں میں 3 ماہ کی گنگا، 25 دن کا مٹھو، 4 ماہ کی گلشنا، اڑھائی سال کی سبیا، ارباب اور لجپت کے نومولود بچے شامل ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 10 جبکہ رواں سال میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 140 ہو گئی، ذرائع کے مطابق تھرپارکر کے ہسپتالوں میں 70 سے زیادہ بچے زیر علاج ہیں۔