کراچی: (دنیا نیوز) صحرائے تھر میں سیاحت کو اجاگر کرنے کے لیے محکمہ سپورٹس سندھ اور سندھ موٹر ایسوسی ایشن کے جانب سے تھر فلڈ ریلیف جیپ ریس کا انعقاد کیا گیا۔
تھر فلڈ موٹر ریس میں دوسرے روز کوالیفائیڈ راؤنڈ میں 67 گاڑیوں نے حصہ لیا، سٹاک کیٹیگری کی 44، پری پیڈ کیٹیگری کی 23 گاڑیاں شامل ہیں، ریس کی نگرانی صوبائی مشیر برائے کھیل ارباب لطف الله نے کی۔
کوالیفائیڈ راؤنڈ مین سٹاک کیٹیگری میں پہلی پوزیشن آصف عمران، دوسری پوزیشن میر نواز دستی اور تیسری پوزیشن بلال چودھری نے حاصل کی، پری پیڈ کیٹیگری مین پہلی پوزیشن نعمان دوسری پوزیشن شیراز قریشی اور تیسری پوزیشن شہزادحاصل کی۔
جیپ ریس میں دوسرے کھیلوں کے مقابلے بھی ساتھ ساتھ جاری ہیں، جن میں میراتھن ریس اور گھوڑوں کی ریس شامل ہے۔