تھر:(دنیا نیوز) نادر مگسی نے107 کلو میٹر کا فاصلہ 1 گھنٹہ 7 منٹ میں طے کرکے تھر جیپ ریلی کا میدان مار لیا ۔
تھر جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈرائیورز نے اپنی مہارتوں کا خوب مظاہرہ کرکے سردی میں شائقین کے خون کو گرما دیا۔
نادر مگسی نے 107 کلو میٹر کا فاصلہ 1 گھنٹہ 7 منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ صاحبزادہ سلطان محمد علی دوسرے نمبر پر رہے ،صاحبزادہ سلطان نے ٹریک 1 گھنٹہ 13 منٹ میں عبور کیا ۔
تھر جیپ ریلی میں چودھری خرم نے ایک سیکنڈ کے فرق سےتیسری پوزیشن حاصل کی ، انہوں نے 1 گھنٹہ 22 منٹ 13 میں مقررہ فاصلہ طے کیا ، جیہند ہوتھ نے مقررہ فاصلہ 1 گھنٹہ 22 منٹ اور 14 سیکنڈز میں مکمل کیا ۔
ویمن کیٹگری میں تشنا پٹیل پہلے، ماہم شیراز دوسرے نمبر پر رہیں ، پری پیئرڈ کیٹگری میں 35 ڈرائیورز نے حصہ لیا تھا ، ڈرائیورز کو 107 کلو میٹر کا مشکل ٹریک مکمل کرنا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مقابلے میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کئے۔