تھر کے صحرا میں خشک سالی نے خطرناک شکل اختیار کرلی

Last Updated On 16 September,2018 01:40 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) ضلع سانگھڑ کے ریگستانی علاقے اچھرو میں خشک سالی نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ ضلع سانگھڑ کے متاثرہ حصے میں جا بجا مردہ جانور دکھائی دے رہے ہیں۔ کھانے کے لیے کچھ اور نہ ملنے پر اونٹ بھی مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور سوکھا چمڑا چبا رہے ہیں۔

اچھرو کی تحصیل قحط زدہ قرار دیئے جانے والے سندھ کے 6 اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔ اچھرو ضلع سانگھڑ کا ایسا علاقہ ہے جس کا رقبہ 11 لاکھ ایکڑ اور آبادی 50 ہزار تک ہے۔ پانی کی شدید قلت کے باعث جانوروں کے لیے چارہ بھی دستیاب نہیں۔ جس کے سبب جانوروں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

Advertisement