اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے واقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقع میں چار پاکستانی زخمی ہوئے جبکہ پانچ لاپتہ ہیں جن کے نام سامنے نہیں آئے، جلد تلاش کرلیں گے۔
نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ کے واقعے پر پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پانچ پاکستانیوں کے حوالے سے معلومات نہیں مل رہیں۔
نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پانچ پاکستانیوں کے حوالے سے معلومات نہیں مل رہیں ان پانچ پاکستانیوں کے خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد سے ان کا رابطہ نہیں ہور رہا۔
ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ ان سے متعلق نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سرکاری اطلاع کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ ایک مسجد میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی پہنچے تھے جو بال بال بچ گئے۔