تھرپارکر: (دنیا نیوز) مٹھی شہر میں محنت کشوں کے گھروں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 20 سے زائد کچے مکانات آگ کی لپیٹ میں آگئے، آگ کی شدت بڑھنے سے آس پاس کے لوگ بھی گھر خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
مٹھی شہر میں فائر بریگیڈ کی صرف ایک گاڑی موجود ہونے کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اہلیان علاقہ اور شہری بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاتے رہے۔
متاثرین نے امدادی کارروائیوں میں تاخیر اور فائر بریگیڈ گاڑیاں نہ پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کو گھیر لیا، متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمارا سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا ہے آپ کی پانی کی گاڑیاں کب پہنچیں گی؟۔