تھرپارکر: (دنیا نیوز) ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا جہاں سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 14 ماہ میں ایک ہزار سے زائد بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔
تھر میں بھوک افلاس سے جڑی ماوں کے بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا، 18 لاکھ آبادی پر مشمتل صحرائے تھر کے باسیوں کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق تھرپارکر کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 14 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد بچے اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اموات کی بڑی وجہ بچوں کی بہتر نشوونما نہ ہونا شامل ہے، دوسری جانب مریضوں نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز دستیاب ہیں نہ ہی ادویات دستاب ہیں۔