خیرپور : (دنیانیوز ) رانی پور میں کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس کے ملزم فیاض شاہ سمیت دونوں ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ملزم فیاض شاہ اور ملزم منصور بٹ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ایس ایس پی عابد بلوچ نے بتایا ہے کہ مقتولہ فاطمہ کے ورثا کے تحفظات پر خان واہن کا ایس ایچ او معطل ہے، بچی کے ورثا کے الزامات پر ایس ایچ او عبد الغنی دایو کے خلاف انکوائری کے احکامات دیے ہیں۔
یاد رہے کہ بچی کی والدہ نے نگراں وزیرِ داخلہ کو ایس ایچ او خان واہن کی دھمکیوں کے حوالے سے بتایا تھا۔
15 روز قبل پولیس نے پیر کی حویلی پر مریدوں کو جمع کرنے، فاطمہ کے مقدمہ پر اثرات انداز اور مداخلت کا سرکاری مدعیت میں 3 نامزد ملزمان سمیت 40 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔