لورالائی: پک اپ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Published On 23 September,2023 06:52 am

لورالائی: (دنیا نیوز) لورالائی میں پک اپ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ لورالائی کے قریب شیر جان کڈی کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، لاشوں اور 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔