کندھ کوٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

Published On 22 September,2023 10:53 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ اے سیکشن کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص قتل جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی شناخت مختیار احمد گولو کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو سول ہسپتال کندھکوٹ منتقل کردیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں چیکنگ سخت کردی گئی ، واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگ رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔