اوکاڑہ: (دنیا نیوز) عثمان بلاک سے گزشتہ روز اغوا ہونے والا بچہ 50 لاکھ روپے تاوان کے عوض رہا ہو گیا۔
اغوا کاروں نے مغوی بچے کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، ڈی پی او منصور امان نے کہا کہ بچہ بحفاظت مل گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او منصور امان نے بتایا کہ ملزموں کا سارا ڈیٹا ہمارے پاس ہے، ہم بچے کی بحفاظت بازیابی چاہتے تھے، خطرہ تھا کہ اگر ڈائریکٹ آپریشن کیا گیا تو بچے کو کہیں نقصان نہ پہنچ جائے۔