برطانیہ: روس کیلئے جاسوسی کا الزام، پانچ افراد پر فرد جرم عائد ہوگی

Published On 22 September,2023 11:24 am

لندن : (ویب ڈیسک ) برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد پر آج فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزمان آئندہ منگل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے ، 5 بلغاریائی شہریوں اورلن روسیو، بیزیر دزامبازوو، کیٹرین ایوانوا، ایوان اسٹویانوو اور وانیا گیبیرووا پر اگست 2020ء سے فروری 2023ء کے درمیان معلومات اکٹھی کرنے کی سازش کا الزام ہے۔

برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ الزامات میٹرو پولیٹن پولیس کی تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ روسی سیکیورٹی سروسز کے لیے ایک آپریشنل جاسوسی سیل میں کام کرتے تھے۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان پر برطانیہ اور یورپ میں سرگرم کارروائیوں میں کام کرنے، روسی ریاست کے لیے معلومات جمع کرنے اور منتقل کرنے کا الزام ہے۔