ہیڈ کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 2 ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Published On 22 September,2023 09:58 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، گزشتہ دنوں ہیڈ کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے 2 ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ملزموں کی شناخت مظہر عرف چڑو اور اشرف عرف اچھی کے نام سے ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ملزم تھانہ جھال چکیاں سے ملحقہ آبادی حاجی کالونی کے رہائشی تھے۔