اسلام آباد: (دنیا نیوز) موٹروے پر کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کو کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا، حادثے میں چار مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیرہ زخمی مسافروں کو کوٹ مومن اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوبہ ٹیک سنگھ: تیز رفتار ڈالے نے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں بھجوا دی گئی ہیں۔