ڈی جی خان: کچہری میں فائرنگ ، پیشی پر آیا شخص قتل، 2 زخمی

Published On 20 September,2023 11:17 am

ڈی جی خان : (دنیانیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی کچہری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پیشی پر آئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

ڈی جی خان پولیس کے مطابق پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی، ریسکیو 1122 نے ایک زخمی کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا جبکہ دوسرے زخمی اور جاں بحق ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ڈی جی خان پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان واردات انجام دینے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔