اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

Published On 20 September,2023 09:02 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے چار کارروائیوں میں 67 کلوگرام سےزائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 7ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائیاں مری، نوشہرہ ،پشاور اورملتان میں کی گئیں، کارروائی کےدوران60 کلو  800گرام چرس،6 کلو افیون برآمد کی گئی ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ایک اور کارروائی کے دوران 200 نشہ آور گولیاں،750گرام آئس برآمد کی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔