کراچی اور سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار

Published On 22 September,2023 04:35 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور سکھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے بشیر چوک کے قریب ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کی شناخت شان مختار اور بلال ظہیر کے نام سے ہوئی ہے، ملزموں سے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

سکھر میں ریلوے کوارٹرز کے قریب بھی پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار ملزم غلام حیدر میرانی اور دلبر اوڈھ پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔