کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں شقی القلب شخص نے گولیاں مار کر اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ملزم عبدالغنی کو اپنی بیوی گلریزہ کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز جھگڑے کے دوران ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
واقعے کے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کر لیا، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔