کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اندرون سندھ تحصیل کندھ کوٹ میں واقع گاؤں اللہ ورایو سے ممدانی گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقہ بلوچستان کے قریب اور نوگو ایریا تھا، گرفتار ملزمان ممدانی گینگ کے سہولت کار ہیں، پاکستان رینجرزسندھ کا ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔