نوشہرہ: (دنیا نیوز) معمولی تکرار پر مسلح ملزمان نے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ نوشہرہ کے علاقے نظام پورہ میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں گھر میں موجود تین خواتین شدید زخمی بھی ہوئیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ نطام پور میں درج کرلیا گیا، راستہ نہ استعمال کرنے پر زبانی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل ہوئی۔