ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثے میں 4 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور وہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جا رہے تھے کہ راستے میں افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبد الشکور، محمد طارق، محمد رمضان اور اسد علی کی نام سے ہوئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد لاشیں واپس بھجوائی جائیں گی۔