کراچی: بریانی کی دکان میں ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 22 September,2023 06:09 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عبید کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، ملزم نے گزشتہ روز اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سعید آباد میں بریانی کی دکان پر واردات کی تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نے واردات کے دوران ایک لاکھ سے زائد کیش اور 4 موبائل فون چھینے تھے، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔