بہاولنگر: (دنیا نیوز) منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چک کوڑا کھوہ میں پولیس منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں مصروف تھی کہ اچانک سے منشیات فروشوں کے گروہ نے پولیس پارٹی پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کردیا۔
ملزمان کے حملے سے مرتضی اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔