نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) گھریلو ملازمہ فاطمہ کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کرنے والے ملزم پیر فیاض شاہ پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رانی پور کی حویلی میں مریدوں کو جمع کرنے، فاطمہ کے کیس پر اثر انداز ہونے اور کیس پر مداخلت ہونے والے کیس میں ملزم پیر فیاض شاہ سمیت 8 افراد کو نامزد کرلیا گیا ہے۔
نامزد ملزمان میں ملزم پیر فیاض شاہ، منصور دایو، علی ڈنو منگی، ولیداد ھریاء، نبی بخش کلہوڑو، مجید ملاح اور فیاض واثیو شامل ہیں۔
15 روز قبل پولیس نے پیر کی حویلی پر مریدوں کو جمع کرنے، فاطمہ کے مقدمہ پر اثرات انداز اور مداخلت کا سرکاری مدعیت میں 3 نامزد ملزمان سمیت 40 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔