گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے گوجرانوالہ کے علاقے رسول نگر میں میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی سجاد اور ندیم سجاد شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 6ہزار امریکی ڈالر اور لاکھوں روپے بھی برآمد ہوئے ۔
حکام کے مطابق ملزمان بغیر اتھارٹی اور لائسنس کے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلا رہے تھے۔
حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔