خیرپور: رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، جرائم پیشہ گینگ کے 7ملزمان گرفتار

Published On 24 September,2023 12:54 pm

کراچی: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع خیر پور میں رینجرز اورپولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ گینگ کے7ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی سندھ کےعلاقوں گاؤں گل محمد، جامروگوٹھ اورٹل کوٹ ڈیجی ضلع خیرپور میں کی گئی، ملزمان کےقبضےسے اسلحہ، چاقو، موبائل فون، موٹرسائیکل، منشیات، نقدی برآمد کی گئی ہے ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان کےقبضےسے64عدد مختلف ہتھیاروں کےراؤنڈ بھی برآمد ہوئے ہیں، گرفتارملزمان کچےکےڈاکوؤں کوسہولت فراہم کررہےتھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئےپولیس کےحوالے کردیاگیاہے۔