کراچی: اقوام متحدہ کے نمائندے سے موبائل چھیننے والا ڈکیت گرفتار

Published On 24 September,2023 03:16 pm

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق گرفتار ملزم نے اقوامِ متحدہ کے نمائندے سے موبائل فون چھینا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ،  گرفتار ملزم فرمان علی نشے کا عادی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔