کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کو دیئے گئے مقتول کی بیوی کے بیان کے مطابق کورنگی چمڑہ چورنگی کے قریب طاہر زمان اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا، موٹرسائیکل سوار ملزموں نے لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت پر گولیا مار دیں اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے مزید بتایا جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی شاہ فیصل عظیم پورہ کے رہائشی ہیں، جاں بحق ہونے والا طاہر زمان سکیورٹی ادارے کا اہلکار بتایا گیا ہے، معاملہ ڈکیتی ہے یا کچھ اور تفتیش کررہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تمام بیانات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی، مقتول سے کچھ چھینا نہیں گیا۔