لسبیلہ: تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے

Published On 25 September,2023 01:14 am

لسبیلہ: (دنیا نیوز) لسبیلہ میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔

حادثے کا شکار کار کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ لسبیلہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر لاشیں اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا، پولیس نے وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔