کراچی: مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران خاتون کو جان سے مار دیا گیا

Published On 25 September,2023 06:06 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ طور پر سفاک ملزموں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب گھر میں موجود خاتون کو گردن پر چھری کا وار کر کے قتل کیا گیا، مقتولہ کے شوہر نے ابتدائی بیان میں بتایا گھر میں ڈاکو گھسے تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر کے مطابق ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون کو چھری مار کر قتل کیا ہے، واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔