کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، فائرنگ سے کانسٹیبل بھی زخمی

Published On 25 September,2023 05:55 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 2 ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل مبین بھی زخمی ہوا، ہلاک ملزم فرحان سے اسلحہ، چھینا گیا موبائل فون، پرس اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی۔