کراچی: حوالہ ہنڈی کے 2 نیٹ ورک پکڑے گئے، 6 ملزمان گرفتار

Published On 29 September,2023 04:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کارووائی، حوالہ ہنڈی کے 2 نیٹ ورک پکڑ لیے، 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے مشرق سینٹر کے اطراف اور ایئرپورٹ کے قریب ایک نجی ہوٹل میں چھاپے مارے گئے، ایئرپورٹ کے قریب نجی ہوٹل پر منظم حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چل رہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے ، 8000 امریکی ڈالر اور کار برآمد کر لی گئی، ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے۔

دوسری جانب مشرق سینٹر کےقریب چھاپے کے دوران5 ہزارامریکی ڈالر اور گاڑی برآمد کرلی گئی، دونوں نیٹ ورک کے حوالے سے ٹیمیں تفتیش کررہی ہیں۔