شجاع آباد: دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 3 ڈاکوگرفتار

Published On 28 September,2023 01:05 pm

شجاع آباد: (دنیا نیوز) سکندرآباد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر اندھے قتل کے 3ڈاکوگرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ 

ڈاکوؤں نےعبدالحمید کوڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات بھی متوقع ہیں ۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔