اٹک : ٹریکٹر ٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم، باپ بیٹی جاں بحق

Published On 28 September,2023 08:58 am

اٹک: (دنیانیوز) راولپنڈی روڈ پنڈی گھیپ کےقریب ٹریکٹر ٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اشرف اوربیٹی کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیں ۔

ریسکیو کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر راولپنڈی ہسپتال ریفرکردیا گیا ہے ۔