حافظ آباد: (دنیا نیوز) حافظ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
پولیس ہلاک ہونے والے ملزمان کو شیخوپورہ سے برآمدگی کے بعد واپس لا رہی تھی کہ حافظ آباد کے تھانہ کسوکی کی حدود میں گھات لگائے ہوئے ملزموں کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے سے دونوں ملزم موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی جن کی گولیاں لگنے سے 2 ملزم مارے گئے، فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے ملزمان مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔