شجاع آباد: پولیس نے مطلوب بلا گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا

Published On 07 December,2023 07:13 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں پولیس نے مطلوب بلا گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

بلاگینگ کے ارکان کی موجود کی خفیہ معلومات پر پولیس کی جانب سے کارروائی تھانہ سٹی کی حدود میں کی گئی، اس دوران گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے 8 موٹر سائیکلیں، اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔