قصور: ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

Published On 06 December,2023 04:42 am

قصور: (دنیا نیوز) قصور میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

ٹریفک کے پہلے حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا جس کی وجہ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

بائی پاس کے قریب ہونے والے دوسرے حادثے میں ایک اور ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔
 

Advertisement