اوکاڑہ: ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا

Published On 06 December,2023 04:00 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا، حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

افسوسناک حادثہ اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کسی کام کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے ٹرک نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے شخص کی شناخت فرید کے نام سے ہوئی، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement