ننکانہ صاحب پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگز کے 22 ارکان کو گرفتار کر لیا

Published On 07 December,2023 07:01 am

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگز کے 22 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ننکانہ صاحب کے مختلف علاقوں میں کی گئی، گرفتار ہونے والے ملزمان سے 28 لاکھ روپے نقدی، اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے، مقدمات درج کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے، ملزموں کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔