کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے گھر میں پیش آیا جہاں ہمسایوں نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی تو بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، موقع واردات پر پولیس کو خاتون خون میں لت پت ملی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
کرائم سین یونٹ کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس نے شک کی بنا پر متاثرہ خاتون کے شوہر عتیق کو حراست میں لے لیا جسے مزید تحقیقات کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔