کراچی :(دنیا نیوز) کراچی میں ڈریپ ٹیم نے جعلی ادویات بنانے والے کارخانے پرچھاپہ مار کر بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرلیں جبکہ مالک اور پانچ ملازم گرفتارکرلیے گئے ہیں۔
جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈریپ ٹیم نے کراچی میں جعلی ادویات بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا، جہاں غیر قانونی طور پرالپائن، ایلکون، ٹرائیگون وغیرہ بنائی جا رہی تھیں ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپے میں بڑی مقدار میں جعلی ادویات برآمد کرتے ہوئے مالک اور پانچ ملازم گرفتار کیے گئے جبکہ جعلی ادویات کے سیمپل لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے۔
اس حوالے سے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں اور جعلی ادویات کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔