کراچی : پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چورگروہ گرفتار

Published On 14 February,2024 11:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے بلوچ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چورگروہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے مورخہ 12/02/24 کو موٹر سائیکل چوری کی تھی ، ملزمان سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت رضا ولد طارق محمود اور وحید کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔