لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں میاں بیوی نے کسی بات پر گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں ملازمہ کے سر، ہاتھ اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔
پولیس نے متاثرہ ملازمہ کے والدین کی درخواست پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا، ملزموں کی شناخت جاوید اقبال اور رباب جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔