لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں پہلی قرارداد جمع کرا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ملازمت پیشہ خواتین کے لئے پنک بائیک پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، پنجاب میں اس سے قبل مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی خواتین کو پنک بائیک تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا 358 ارب کا سپلیمنٹری بجٹ منظور
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا آج بھی سینکڑوں خواتین اور نوجوان لڑکیاں سڑکوں پر وہی پنک بائیک چلاتی نظر آتی ہیں، ملازمت پیشہ خواتین کے لئے سستی موٹر سائیکل سکیم قابل ستائش پراجیکٹ ہے۔