کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 2 زخمیوں سمیت 3 ملزم گرفتار

Published On 14 February,2024 06:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 زخمیوں سمیت 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو مبینہ ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر کے انہیں تھانے منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ضلع کیماڑی میں کارروائی کر کے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی 9 ایم ایم پستول اور لوڈ میگزین برآمد ہوا، مقدمہ درج کر کے ملزم کیخلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔