نامعلوم گاڑی نے راہگیر کو ٹکر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

Published On 14 February,2024 04:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر ایک راہگیر شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ پر پیش آیا جہاں پر نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے ایک شخص کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کر لیا اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔