منچن آباد: دو گروپوں میں جھگڑا، اسلحے اور لاٹھیوں کا استعمال، 12 افراد زخمی

Published On 19 February,2024 04:52 am

منچن آباد: (دنیا نیوز) منچن آباد میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں 12 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منچن آباد کے علاقے موضع احمد گدھوکا میں دو مخالف گروپوں میں کسی تنازع پر جھگڑا شروع ہو گیا، جھگڑے کے دوران اسلحے، لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا بے دریغ استعمال گیا۔

لڑائی کے دوران 12 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 17 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔