اوکاڑہ میں 4 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، بہاولنگر سے لاپتہ بزرگ کی لاش برآمد

Published On 19 February,2024 05:10 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں 4 سالہ معصوم بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، بہاولنگر میں 10 روز سے لاپتہ بزرگ شخص کی لاش برآمد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں بدبخت شخص نے 4 سالہ معصوم بچے کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا، مقتول کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی، ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جس کی شناخت نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب بہاولنگر کے علاقے چک بہادر میں دریا کے کنارے رہنے والے 80 سالہ شخص کی 10 روز بعد لاش برآمد ہو گئی ہے، مرحوم کی شناخت منور حسن کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔