اٹک:(دنیا نیوز )قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اوراڑھائی لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج حسن ابدال فرخندہ ارشاد نے پولیس کی تفتیش اور ٹھوس شواہد کے نتیجےمیں مجرم سخاوت حسین کوپھانسی اور جرمانے کی سزا سنائی۔
مجرم سخاوت حسین شاہ پر سال 2023 میں تھانہ صدر حسن ابدال میں قتل کا مقدمہ درج تھا، جسے پولیس نے گرفتار کرکے
تفتیش مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا تھا ۔